وَلَمَّا أَن جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالُوا لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ ۖ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلَّا امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ
پھر جب ہمارے قاصد لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو وہ ان کی وجہ سے غمگین ہوئے اور دل ہی دل میں رنج کرنے لگے (١) قاصدوں نے کہا آپ نہ خوف کھائیے نہ آرزدہ ہوں، ہم آپ کو مع آپ کے متعلقین کے بچا لیں گے مگر آپ کی (٢) بیوی کہ وہ عذاب کے لئے باقی رہ جانے والوں میں سے ہوگی۔
(18) جب وہ فرشتے لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو انہیں دیکھ کر وہ بہت پریشان ہوئے اور نہایت کبیدہ خاطر ہوئے کہ اب کیا ہوگا ان خوبصورت نوجوانوں کو بدمعاش لوطیوں سے کیسے بچاؤں فرشتوں نے ان کی پریشانی بھانپ کر کہا کہ آپ ہمارے بارے میں نہ ڈریے اور آپ کے خاندان کے جو کفار ہلاک کردیے جائیں ان کا غم نہ کیجئے ہم آپ کو اور آپ کے مسلمان رشتہ داروں کو بچالیں گے سوائے آپ کی کافر بیوی کے جسے بہرحال کافروں کے ساتھ ہلاک ہوجانا ہے ۔