سورة العنكبوت - آیت 20

قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ بَدَأَ الْخَلْقَ ۚ ثُمَّ اللَّهُ يُنشِئُ النَّشْأَةَ الْآخِرَةَ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہہ دیجئے! کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو تو سہی (١) کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے ابتداء پیدائش کی۔ پھر اللہ تعالیٰ ہی دوسری نئی پیدائش کرے گا، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12) اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو حکم دیا کہ وہ اپنی قوم کو زمین میں چل پھر کر مختلف الانواع انسانوں کا مشاہدہ کرنے اور ان میں غوروفکر کی دعوت دیں کہ جس طرح اللہ نے گوناگوں انسان کو پیدا کیا ہے جن کے رنگ، طبائع، اور زبانیں الگ الگ ہیں اسی طرح قیامت کے دن انہیں دوبارہ پیدا کرے گا اس لیے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے،