سورة العنكبوت - آیت 15

فَأَنجَيْنَاهُ وَأَصْحَابَ السَّفِينَةِ وَجَعَلْنَاهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر ہم نے انھیں کشتی والوں کو نجات دی اور اس واقعہ کو ہم نے تمام جہان کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور انہیں اور ان کے مسلمان ساتھیوں کو بچالیا اور کافروں کو طوفان میں ہلاک کردیا اور دنیاوالوں کے لیے انہیں مقام عبرت بنادیا۔