سورة آل عمران - آیت 43

يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اے مریم تم اپنے رب کی اطاعت کرو اور سجدہ کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

37: اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ فرشتوں نے مریم کو کثرت عبادت، خشوع و خضوع، رکوع و سجود اور مسلسل عمل صالح کا حکم دیا، تاکہ اس امر الٰہی کے لیے ذہنی اور روحانی طور پر تیار ہوجائیں جس کا فیصلہ اللہ کرچکا تھا، اور جس میں ان کی بڑی آزمائش تھی، اور دنیا و آخرت میں ان کی رفعت شان بھی، یعنی ان کے بطن سے بغیر باپ کے عیسیٰ (علیہ السلام) کو پیدا ہونا تھا۔