وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّالِحِينَ
اور جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک کام کئے انھیں اپنے نیک بندوں میں شمار کرلوں گا۔ (١)
(6) جو لوگ اللہ تعالیٰ کی توحید کی خاطر ماں اور باپ جیسے عزیز ترین رشتہ داروں کی بات بھی نہیں مانیں گے اور ایمان اور عمل صالح کی زندگی گذاریں گے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انہیں انبیائے کرام اور اولیائے عظام کے ساتھ اس جنت میں جگہ دے گا جس کی دعا انبیاکرام اپنے لیے کرتے رہے ہیں سلیمان (علیہ السلام) نے دعا کی ﴿وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ﴾میرے رب مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں شامل کردینا (النمل 19) اور اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کے بارے میں کہا ﴿وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ﴾ آخرت میں وہ نیک لوگوں میں شامل ہوں گے یعنی ان کے ساتھ جنت میں ہوں گے (النحل 122)