سورة العنكبوت - آیت 7

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جن لوگوں نے یقین کیا اور مطابق سنت کام کیے ہم ان کے تمام گناہوں کو ان سے دور کردیں گے اور انھیں نیک اعمال کے بہترین بدلے دیں گے (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت 7 میں مذکورہ بالا معنی کی تائید وتوثیق ہے کہ جو لوگ ایمان وعمل صالح کی زندگی اختیار کریں گے اور اللہ ان کے گناہوں کو معاف کردے گا اور ان کے نیک اعمال کا انہیں بہتر سے بہتر سے بدلہ دے گا۔