سورة القصص - آیت 84
مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا ۖ وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجْزَى الَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ إِلَّا مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو شخص نیکی لائے گا اسے اس سے بہتر ملے گا (١) اور جو برائی لے کر آئے گا تو ایسے بد اعمالی کرنے والوں کو ان کے انہی اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو وہ کرتے تھے۔ (٢)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(45) اللہ تعالیٰ کی کریمی اور اس کی رحمتوں کا فیضان دیکھیے کہ اگر کوئی نیک بندہ ایک نیکی کرے گا تو قیامت کے دن اس کے بدلے اسے دس نیکیاں ملیں گی اور کبھی سات سو تک بڑھا دی جائیں گی اور اگر کوئی گناہ کرے گا تو اس کے نامہ اعمال میں ایک ہی گناہ لکھا جائے گا۔