سورة القصص - آیت 74
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جس دن انھیں پکار کر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ جنہیں تم میرے شریک خیال کرتے تھے وہ کہاں ہیں؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(38) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن مشرکین کو پھر پکارے گا اور کہے گا کہ کہاں ہیں تمہارے وہ معبودان باطل جنہیں تم میرا شریک بناتے تھے اور بار بار انہیں اس طرح پکارنے سے مقصود اس قبیح ترین عمل پر انہیں ڈانٹنا اور پھٹکارنا ہوگا۔