سورة القصص - آیت 71

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ اللَّيْلَ سَرْمَدًا إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِضِيَاءٍ ۖ أَفَلَا تَسْمَعُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کہہ دیجئے! کہ دیکھو تو سہی اگر اللہ تعالیٰ تم پر رات ہی رات قیامت تک برابر کر دے تو سوائے اللہ کے کون معبود ہے جو تمہارے پاس دن کی روشنی لائے؟ کیا تم سنتے نہیں ہو؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس بات کی بین دلیل یہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ قیامت تک کے لیے رات کوہی ثابت کردے اور دن کو غائب کردے تو کیا کوئی اور معبود ہے جو انسانوں کے لیے دن کی روشنی کو واپس لادے یا اگر قیامت تک کے لیے دن کو ثابت کردے