سورة القصص - آیت 69

وَرَبُّكَ يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان کے سینے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں آپ کا رب سب کچھ جانتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(36) لوگوں کے دلوں میں جو کچھ چھپا ہوتا ہے اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ان سب کا علم صرف اللہ کو ہوتا ہے اس لیے صرف وہی معبود حقیقی ہے اور کسی کو نبی بنانے کا حق بھی صرف اسی کو حاصل ہے انسان کو توکچھ بھی معلوم نہیں حتی کہ اس کے ساتھ رہنے والادوسرا آدمی اپنے سینے میں کیا چھپائے ہوئے ہے اسے معلوم نہیں پھر اسے یہ حق کیسے حاصل ہوسکتا ہے کہ وہ جسے چاہے اپنا معبود بنالے اور اللہ تعالیٰ کو مشورہ دیتا پھرے کہ اس نے فلاں کو اپنا نبی کیوں نہیں بنایا ہے۔