سورة القصص - آیت 67
فَأَمَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَعَسَىٰ أَن يَكُونَ مِنَ الْمُفْلِحِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہاں جو شخص توبہ کرلے ایمان لے آئے اور نیک کام کرے یقین ہے کہ وہ نجات پانے والوں میں سے ہوجائے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(34) جو مشرکین اس دنیا میں شرک سے توبہ کرلیں گے اللہ اور اس کے رسول پر ایمان کی تجدید کرلیں گے عمل صالح کریں گے، فرائض وواجبات کو ادا کریں گے اور گناہوں سے بچیں گے انہیں اللہ تعالیٰ جہنم سے بچالے گا اور اپنے فضل وکرم سے جنت میں داخل کردے گا۔