سورة القصص - آیت 65

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس دن انھیں بلا کر پوچھے گا کہ تم نے نبیوں کو کیا جواب دیا ؟ (١)۔

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(٣٣) اللہ تعالیٰ ان مشرکین سے یہ بھی پوچھے گا کہ جب ہمارے رسولوں نے تمہیں راہ ہدایت کی طرف بلایا اور نیک اعمال اور اچھے اخلاق کی دعوت دی تو تم نے کیا موقف اختیار کیا ان پر ایمان لائے یاان کو جھٹلایا ؟ تو ان سب کی زبانیں گنگ ہوجائیں گی۔ اور مارے خوف ودہشت کے آپس میں بھی کوئی بات نہیں کریں گے اس لیے کہ انہیں یقین ہوجائے گا کہ اب ان کا ٹھکانہ جہنم کے سوا کوئی دوسری جگہ نہیں ہے۔