سورة القصص - آیت 65
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس دن انھیں بلا کر پوچھے گا کہ تم نے نبیوں کو کیا جواب دیا ؟ (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(33) اللہ تعالیٰ ان مشرکین سے یہ بھی پوچھے گا کہ جب ہمارے رسولوں نے تمہیں راہ ہدایت کی طرف بلایا اور نیک اعمال اور اچھے اخلاق کی دعوت دی تو تم نے کیا موقف اختیار کیا ان پر ایمان لائے یاان کو جھٹلایا ؟