سورة آل عمران - آیت 38
هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُ ۖ قَالَ رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اسی جگہ زکریا (علیہ السلام) نے اپنے رب سے دعا کی، کہا کہ اے میرے پروردگار مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بیشک تو دعا کا سننے والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
32۔ جب زکریا (علیہ السلام) نے مریم علیہا السلام کے ساتھ اللہ کا یہ لطف و کرم دیکھا، تو اپنی کبر سنی اور بیوی کے سن یاس کو پہنچ جانے کے باوجود نیک لڑکے کے لیے دعا کی، جو نیکی اور طہارت و نجابت میں مریم کی مانند ہو، چنانچہ اللہ نے ان کی دعا قبول کرلی، اور فرشتوں کے ذریعہ ولد صالح کی بشارت بھیج دی