سورة القصص - آیت 51

وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہم برابر پے درپے لوگوں کے لئے اپنا کلام بھیجتے رہے (١) تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ (٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت 51 میں اللہ نے فرمایا کہ ہم نے تو ان کے اور یہود ونصاری کے حال پر رحم کرتے ہوئے نزول قرآن کا تسلسل قائم کردیا پے درپے آیتیں، وعدہ جنت، وعید، جہنم قصے، عبرت آمیز واقعات اور نصیحتیں نازل ہوتی رہیں تاکہ وہ ان میں غوروفکر کرکے آپ پر اور اس قرآن پر ایمان لے آئیں۔