سورة القصص - آیت 40

فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بالآخر ہم نے اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور دریا برد کردیا (١) اب دیکھ لے کہ ان گنہگاروں کا انجام کیسا کچھ ہوا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ان سب کو اپنی گرفت میں لے لیا اور سمندر میں ڈبودیا کہتے ہیں کہ ڈوبنے والوں کی تعداد سولہ لاکھ تھی۔ واللہ اعلم آیت 40 کے آخر میں نبی کریم (ﷺ)کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ کفر کرنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے آپ دیکھ لیجئے ۔