سورة القصص - آیت 24
فَسَقَىٰ لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّىٰ إِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس آپ نے خود ان جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف ہٹ آئے اور کہنے لگے اے پروردگار! تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ان دونوں کی بات سن کر موسیٰ (علیہ السلام) آگے بڑھے اور ان کی بکریوں کو پانی پلادیا اور پھر ایک درخت کے سائے میں جاکر بیٹھ گئے اور دعا کی کہ میرے رب روزی حاصل کرنے کاجوذریعہ ابھی میرے سامنے ظاہر ہوا ہے میں اس کا محتاج ہوں یعنی دونوں لڑکیوں کے باپ کو ایک مزدور کی ضرورت ہے اور مجھے روزی کی ضرورت ہے۔