سورة النمل - آیت 92
وَأَنْ أَتْلُوَ الْقُرْآنَ ۖ فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۖ وَمَن ضَلَّ فَقُلْ إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنذِرِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور میں قرآن کی تلاوت کرتا رہوں، جو راہ راست پر آجائے وہ اپنے نفع کے لئے راہ راست پر آئے گا۔ اور جو بہک جائے تو کہہ دیجئے! کہ میں صرف ہوشیار کرنے والوں میں سے ہوں (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور مجھے یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ تمہیں قرآن پڑھ کر سناؤں اور اس پر ایمان لانے کی تمہیں دعوت دوں، کیونکہ دونوں جہاں کی سعادت کا راز اسی میں ہے۔ تو جو شخص میری دعوت توحید کو قبول کرے گا اور شرک سے تائب ہوجائے گا اس کا نفع اسے ہی پہنچے گا اور جو شخص گمراہ ہوجائے گا اس کا وبال اسی کے سر ہوگا۔ میرا کام تو صرف پیغام حق لوگوں تک پوری صراحت کے ساتھ پہنچا دینا ہے۔