سورة النمل - آیت 83
وَيَوْمَ نَحْشُرُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّن يُكَذِّبُ بِآيَاتِنَا فَهُمْ يُوزَعُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جس دن ہم ہر امت میں سے ان لوگوں کے گروہ کو جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے گھیر گھار کر لائیں گے پھر وہ سب کے سب الگ کردیئے جائیں گے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(32) جو لوگ دنیا میں قرآن کریم کی تکذیب کرتے ہیں قیامت کے دن ان کا کیا حال ہوگا اور اللہ ان سے کیاکہے گا، اسی کو آیات (83، 84) میں بیان کیا گیا ہے کہ ان کی تعداد کثیر ہوگی اور ان سب کو ایک جگہ گھیر کر اکٹھا کیا جائے گا،