سورة النمل - آیت 53

وَأَنجَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم نے ان کو جو ایمان لائے تھے اور پرہیزگار تھے بال بال بچالیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جو صالح پر ایمان لے آئے تھے اور تقوی کی راہ اختیار کی تھی، ہم نے انہیں اس عذاب سے بچا لیا (یہ واقعہ تفصیل کے ساتھ اس سے پہلے الاعراف، ہود اور الشعراء میں گزر چکا ہے)