سورة النمل - آیت 52
فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ ہیں ان کے مکانات جو ان کے ظلم کی وجہ سے اجڑے پڑے ہیں، جو لوگ علم رکھتے ہیں ان کے لئے اس میں بڑی نشانی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اب ان کے مکانات خالی اور گرے پڑے ہیں، کوئی نہیں جو انہیں آباد کرے، بے شک سمجھدار لوگوں کے لیے ان کے اس واقعہ میں بڑی عبرت کی باتیں ہیں،