سورة النمل - آیت 51
فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ أَنَّا دَمَّرْنَاهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(اب) دیکھ لے ان کے مکر کا انجام کیسا کچھ ہوا ؟ کہ ہم نے ان کو اور ان کی قوم کو سب کو غارت کردیا (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
چنانچہ اے میرے نبی ! دیکھ لیجئے کہ ان کی سازش ان کے گلے کا پھندا بن گئی اور ہم نے ان تمام کو ان کے ظلم و کفر کی وجہ سے ایک ساتھ ہلاک کردیا،