سورة النمل - آیت 50
وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
انہوں نے مکر (خفیہ تدبیر) کیا (١) اور ہم نے بھی (٢) اور وہ اسے سمجھتے ہی نہ تھے (٣)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 50 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انہوں نے ہمارے نبی اور ان کے پیروکاروں کے قتل کی ناکام سازش کی، اور ہم انہیں اس طرح کشاں کشاں ان کے مقتل کی طرف لے گئے۔