سورة النمل - آیت 41

قَالَ نَكِّرُوا لَهَا عَرْشَهَا نَنظُرْ أَتَهْتَدِي أَمْ تَكُونُ مِنَ الَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

حکم دیا کہ اس تخت میں کچھ پھیر بدل کر (١) دو تاکہ معلوم ہوجائے کہ یہ راہ پالیتی ہے یا ان میں سے ہوتی ہے جو راہ نہیں پاتے (٢)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

15۔ سلیمان (علیہ السلام) نے حکم دیا کہ اس تخت کے بعض اوصاف بدل دئیے جائیں، تاکہ دیکھیں کہ بلقیس اسے اپنے سامنے دیکھ کر کیا جواب دیتی ہے، اور اس کی عقل و فہم کا اندازہ ہوسکے،