سورة النمل - آیت 35
وَإِنِّي مُرْسِلَةٌ إِلَيْهِم بِهَدِيَّةٍ فَنَاظِرَةٌ بِمَ يَرْجِعُ الْمُرْسَلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
میں انھیں ایک ہدیہ بھیجنے والی ہوں، پھر دیکھ لوں گی کہ قاصد کیا جواب لے کر لوٹتے ہیں (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
میں سلیمان اور اس کے عمائدین قوم کے لیے ہدیہ بھیجتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ میرے قاصد کیا جواب اور تاثر لے کر آتے ہیں،