سورة النمل - آیت 32
قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَفْتُونِي فِي أَمْرِي مَا كُنتُ قَاطِعَةً أَمْرًا حَتَّىٰ تَشْهَدُونِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اس نے کہا اے میرے سردار! تم میرے اس معاملہ میں مجھے مشورہ دو۔ میں کسی امر کا قطعی فیصلہ جب تک تمہاری موجودگی اور رائے نہ ہو نہیں کرتی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
13۔ بلقیس نے جب خط پڑھ لیا، تو دربار میں موجود خاص لوگوں کو اس کا مضمون بتایا، اور ان سے کہا کہ تم لوگ اس بارے میں مجھے اپنی رائے دو، جب تک تم لوگوں کی رائے نہ معلوم کرلوں، صرف اپنی سمجھ پر بھروسہ کر کے کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی ہوں۔