سورة النمل - آیت 30

إِنَّهُ مِن سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو سلیمان کی طرف سے ہے اور جو بخشش کرنے والے مہربان اللہ کے نام سے شروع ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

یہ خط سلیمان کی جانب سے ہے، اور اس کی ابتدا اس اللہ کے نام سے ہے جو بے حد رحم کرنے والا نہایت مہربان ہے،