سورة النمل - آیت 25

أَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْخَبْءَ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہ اسی اللہ کے لئے سجدے کریں جو آسمانوں اور زمینوں کی پوشیدہ چیزوں کو باہر نکالتا ہے (١) اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اور ظاہر کرتے ہو وہ سب کچھ جانتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اسی لیے وہ لوگ بھٹک گئے ہیں اور اس اللہ کے لیے سجدہ نہیں کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزوں کو نکالتا ہے۔ آسمان سے بارش بھیجتا ہے، اور زمین کے اندر سے نباتات کو نکالتا ہے، اور جو تمام پوشیدہ اور ظاہر کو جانتا ہے،