سورة الشعراء - آیت 194

عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

آپ کے دل پر اترا ہے (١) کہ آپ آگاہ کردینے والوں میں سے ہوجائیں (٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

نبی کریم (ﷺ)کے دل پر نازل کیا ہے، تاکہ آپ (ﷺ) اسے پڑھ کر اہل قریش کو سنائیں اور انہیں عذاب جہنم سے ڈرا کر اللہ پر ایمان لانے کی دعوت دیں۔