سورة الشعراء - آیت 188
قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہا کہ میرا رب خوب جاننے والا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
شعیب (علیہ السلام) نے ان کے اس کفر وعناد کا یہ جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے کفر اور دیگر معاصی سے خوب باخبر ہے، اور اسے خوب معلوم ہے کہ تم کس عذاب کے حقدار ہو، جب تمہارا نوشتہ وقت آجائے گا تو وہ اپنے علم کے مطابق تمہارے اعمال کا تمہیں بدلہ دے گا۔