سورة الشعراء - آیت 183
وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو (١) بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔ (٢)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور لوگوں کے حقوق و اموال واپس کرتے وقت کٹوتی نہ کرو، اور لوٹ مار اور قتل و غارت گری کے ذریعہ زمین میں فساد نہ پھیلاؤ،