سورة الشعراء - آیت 158

فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور عذاب نے آدبوچا (١) بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں اکثر لوگ مومن نہ تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت 158 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس واقعہ سے درس عبرت ملتا ہے، اور قوم ثمود کے اکثر لوگ ایمان نہیں لائے۔