سورة الشعراء - آیت 143

إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

میں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

مجھے اللہ نے تمہارے پاس اپنا رسول بنا کر بھیجا ہے، تاکہ تم تک اس کا دین پہنچاؤں، اور میں اس بارے میں پورے طور پر امانت دار ہوں، اپنی طرف سے کچھ گھٹاتا بڑھاتا نہیں ہوں،