سورة الشعراء - آیت 108
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے اور میری بات ماننی چاہیے (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اس لیے اللہ کے عقاب سے ڈرو، کفر کی راہ نہ اختیار کرو، میری تکذیب نہ کرو، جن باتوں کا میں تمہیں حکم دیتا ہوں ان پر عمل کرو، اللہ پر ایمان لے آؤ، شرک کرنا چھوڑ دو، اور اللہ کے نازل کردہ دین کے مطابق زندگی گذارو،