سورة الشعراء - آیت 104
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت 104 میں اللہ نے نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ کا رب ہر حال میں غالب ہے، جو چاہتا ہے کرتا ہے اور جیسا چاہتا ہے فیصلہ کرتا ہے، اور اس کے بندے اگر اس کی طرف رجوع کریں اور اس کی عبادت میں مخلص ہوں، تو وہ نہایت مہربان ہے، انہیں بے شمار نعمتوں والی جنت میں داخل کرے گا۔