سورة الشعراء - آیت 102
فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے۔ (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
28۔ مشرکین جہنم میں غایت حزن و ملال کے ساتھ کہیں گے، اے کاش ! ہم دوبارہ دنیا میں لوٹا دئیے جاتے تو اللہ تعالیٰ پر ایمان لے آتے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناتے، اور رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے، لیکن ان کی یہ ایسی تمنا ہوگی جو کبھی پوری نہ ہوگی۔