سورة الشعراء - آیت 99

وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراہ نہیں کیا تھا (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

سورۃ الاحزاب آیت 67 میں اللہ تعالیٰ نے اہل شرک جہنمیوں کا قول نقل کیا ہے۔ ﴿وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا﴾، اے ہمارے رب ! ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کی بات مانی جنہوں نے ہمیں راہ راست سے بھٹکا دیا۔ دنیا میں جنہیں ہم اپنا سفارشی اور مخلص دوست سمجھتے تھے، آج وہ سب کے سب غائب ہیں۔