سورة الشعراء - آیت 97

تَاللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ کی قسم ! ہم جو تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھتے تھے، اور تمہاری عبادت کرتے تھے، تو ہم کھلی گمراہی میں تھے، اور ہماری گمراہی کے ذمہ دار تم ہی مجرمین ہو، تم نے ہی ہمیں شرک و کفر اور گمراہی و سرکشی پر ابھارا، خود بھی ڈوبے اور ہمیں بھی لے ڈوبے۔