سورة الشعراء - آیت 84
وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور دوسروں کے لیے مجھے خیر کا نمونہ بنا، اور آئندہ آنے والی نسلوں میں میرا ذکر خیر باقی رکھ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرما لی، جس کے نتیجے میں تمام ادیان والے ان سے محبت کرتے ہیں، اور ان کی تعریف بیان کرتے ہیں۔ امام مالک نے اس آیت سے اور اسی جیسی دیگر آیتوں سے استدلال کیا ہے کہ اگر عمل صالح سے انسان کی نیت اللہ کی رضا حاصل کرنی ہو اور یہ بھی چاہے کہ دنیا والے اسے اچھا کہیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔