سورة الشعراء - آیت 83

رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ (١) عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

25۔ ابراہیم (علیہ السلام) جب اپنے رب کی تعریف، اس کی حمد و ثنا اور اس کی گوناگوں نعمتوں کو بیان کرچکے، تو انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ دعا کے لیے اٹھا دئیے، اور نہایت عجز و انکساری کے ساتھ کہا، میرے رب ! مجھے علم و فہم میں کمال عطا فرمایا، اور انبیاء کی طرح عمل صالح کی توفیق دے، اور جنت میں ان کا مجھے ساتھی بنا،