سورة الشعراء - آیت 79
وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہی مجھے کھلاتا پلاتا ہے (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے، یعنی اس نے مجھے روزی دینے کے لیے تمام آسانی اور زمینی اسباب مہیا کیے، بادل بھیجا، پانی برسایا، زمین کو زندگی دی اور انواع وا قسام کے پھل اور غذائی مادے پیدا کیے، اور پانی کو صاف شفاف اور میٹھا بنایا جسے جانور اور انسان سبھی پیتے ہیں