سورة الشعراء - آیت 68
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب و مہربان ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 68 میں نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ کا رب ہر حال میں غالب ہے اور اپنے دشمنوں سے ضرور انتقام لیتا ہے، اور اپنے نیک بندوں پر رحم کرتا ہے اور انہیں تکلیف و مصیبت سے نجات دیتا ہے۔