سورة الشعراء - آیت 62

قَالَ كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

موسٰی نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راہ دکھائے گا (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو انہوں نے پورے ایمان ویقین کے ساتھ کہا کہ ہرگز نہیں، ایسا نہیں ہوسکتا، میرا رب میرے ساتھ ہے، اور وہ راہ نجات کی طرف میری ضرور رہنمائی کرے گا۔