سورة الشعراء - آیت 61

فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَىٰ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم یقیناً پکڑ لئے گئے (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جب دونوں گروہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئے، تو موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھی مارے ڈر کے کہنے لگے کہ اب تو ہم پکڑ لیے گئے،