سورة الشعراء - آیت 50
قَالُوا لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں (١) ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
مسلمان جادوگروں نے اس کے جواب میں کہا کہ دنیاوی سزا سے ہمارا کوئی نقصان نہیں ہوگا، بلکہ اگر ہم قتل کردئیے جائیں گے تو اپنے رب کے پاس اجر عظیم لے کر جائیں گے،