سورة الشعراء - آیت 44

فَأَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ الْغَالِبُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو جادوگروں نے اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں میدان میں ڈال دیں، اور ڈالتے وقت فرعون کی عزت کی قسم کھا کر کہا کہ یقیناً میدان ہمارے ہاتھ رہے گا، چنانچہ دیکھتے ہی دیکھتے پورا میدان سانپوں سے بھر گیا، اور موسیٰ (علیہ السلام) یہ خوفناک منظر دیکھ کر دل میں ڈر گئے،