سورة الشعراء - آیت 42

قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

فرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو فرعون نے جواب دیا کہ تمہیں تمہاری اجرت ملے گی، اور مزید برآں تمہیں دربار کے خاص لوگوں میں شامل کرلیا جائے گا۔