سورة الشعراء - آیت 27

قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

فرعون نے کہا (لوگو!) تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو یقیناً دیوانہ ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

فرعون جب بالکل لاجواب ہوگیا، تو اپنی قوم کو مطمئن کرنے کے لیے کہنے لگا کہ موسیٰ پاگل ہوگیا ہے، اور اس کی بات پاگلوں کی بڑ ہے