سورة الشعراء - آیت 25

قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

فرعون نے اپنے گرد والوں سے کہا کیا تم سن نہیں رہے؟ (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

فرعون، ان کا یہ جواب سن کر سرداران قوم اور ارکان حکومت کی طرف متوجہ ہوا، اور کبر و غرور کے ساتھ کہنے لگا کہ ذرا تم لوگ اس کی بات تو سنو، میں اس سے اس کے رب کی حقیقت پوچھ رہا ہوں، اور وہ اس کے افعال بتا رہا ہے، یعنی میرے علاوہ کوئی رب العالمین ہے ہی نہیں تو وہ کیسے اپنے کسی دوسرے رب کی حقیقت بتا سکتا ہے۔