سورة الشعراء - آیت 12

قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

مو سٰی (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار! مجھے خوف ہے کہ کہیں وہ مجھے جھٹلا (نہ) دیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو موسیٰ نے اس عظیم ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ناتوانی کا اظہار کیا، اور اللہ سے دعا کی کہ میرے رب ! مجھے ڈر ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلا دیں گے